بجرنگی بھائی جان کی چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا 14 برس کی ہوگئیں

انسٹا گرام میں ایک وڈیو میں وہ دلکش لباس زیب تن کیے کیک کاٹ رہی ہیں

2015 میں بننے والی بالی وڈ فلم بجرنگی بھائی جان کی چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا المعروف منی 14 برس کی ہوگئیں ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز   سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام میں اپنی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دلکش لباس زیب تن کیے کیک کاٹ رہی ہیں۔

دنیا بھرمیں مشہوربالی وڈ کنگ سلمان خان کی بلاک باسٹر فلم  بجرنگی بھائی جان کی ننھی اداکارہ ہرشالی ملہوترا اب 14 برس کی ہوگئیں۔ گزشتہ روزانہوں نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔ انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں وہ 13 کے ہندسے والے غباروں کو فریم سے نکال کر اس کی جگہ 14  لگا دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مقدمہ جیتنے کے بعد جونی ڈیپ کے پرفیوم کی فروخت میں اضافہ

وڈیو میں ہرشالی زرق برق لباس پہنے ہوئےفریم میں داخل ہوتی نظرآرہی ہیں۔ یقیناً وہ اب ایک چھوٹی  بچی نہیں ہے بلکہ ایک دلکش نوعمرلڑکی  دکھنے لگیں ہیں۔ وہ کیمرے کے سامنے سالگرہ کا کیک لے کر کھڑی ہے جس پر13 کو الوداع اور 14 کو خوش آمدید لکھا ہوا ہے۔

ہرشالی ملہوترہ 2008 میں ممبئی میں ایک ہندو پنجابی خاندان پیدا ہوئیں۔ انہوں فلم کبیرخان میں لیڈ رول کیا جبکہ 2015 میں بننے والی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی میں بطور چائلڈ اسٹار جلوہ گرہوئیں۔ جس میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی جیسے بڑے نام بھی موجود تھے۔

بجرنگی بھائی جان میں ہرشالی نے ایک پاکستانی بچی شاہدہ  کا کردارادا کیا تھا جو بھارت میں کھوجاتی ہیں اور انہیں ایک بھارتی شہری ان کے ملک پاکستان واپس پہنچاتا ہے۔ اس کردار کے لیے 5 ہزار لڑکیوں کے آڈیشن کے بعد سلیکٹڈ کی گئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر