سعودی عرب کی فارمولا ون خریدنے کی 20 ارب ڈالر کی بولی مسترد
بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی کار اسپورٹس کمپنی فارمولا ون کی خریداری کے لیے 20 ارب ڈالر کی بولی مالکان کی جانب سے مسترد کردی گئی تاہم سعودی پبلک فنڈز نے رقم بڑھانے کی دوبارہ پیشکش کردی ہے
سعودی عرب بیس ارب ڈالر کی مالیت سے فارمولا ون خریدنے کی کوششوں میں مصروف ہے تاہم لبرٹی میڈیا کی طرف سے یہ بڑی پیشکش ٹھکرا دی گئی ہے۔ سعودی آرامکو فارمولا ون کی اسپانسر بھی ہے ۔
بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے مطابق سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ نے فارمولا ون خریدنے کی کوشش کی اوراس کی 20ارب ڈالر بولی لگائی تاہم ایف 1 کے مالکان نے بولی مسترد کردی ۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب کے پرکشش انعامات کی لالچ، گالفرز نے امریکی ٹور چھوڑ دیئے
لبرٹی میڈیا کی جانب سے سعودی عرب بیس ارب ڈالر کی مالیت سے فارمولا ون خریدنے کی بولی تو مسترد کردی تاہم ناکام کوشش کے باوجود سعودیہ فارمولا ون حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق یہ پیشکش 2022 کے اوائل میں کی گئی تھی۔ مشرق وسطیٰ کے ملک نے لبرٹی گروپ کو20 بلین ڈالر یعنی تقریباً 18.5بلین یورو کی پیشکش کی تھی۔
بلومبرگ کے مطابق سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ لبرٹی میڈیا کو مطلع کیا ہے کہ بیس ارب ڈالر کی پیشکش اب بھی درست ہے تاہم اس میں مزید اضافہ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
فارمولا ون اوپن وہیل سنگل سیٹر فارمولا ریسنگ کاروں کے لیے بین الاقوامی ریسنگ کی اعلیٰ ترین کلاس ہے جسے فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی ایل آٹوموبائل نے منظور کیا ہے۔
سعودی عرب پہلے ہی مختلف طریقوں سے موٹرسپورٹ میں سرمایہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے پہلے ہی میک لارن اور ایسٹن مارٹن میں حصص ہیں۔
ریاض میک لارن اور ایسٹن مارٹن میں لارنس اسٹرول کے بعد دوسرا سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے جبکہ ریاستی تیل کمپنی آرامکو، متعدد گراں پری اور خود فارمولا ون کی مرکزی اسپانسر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
رونالڈو اور میسی کامقابلہ دیکھنے کیلئے سعودی شہری نے 10ملین ریال کا ٹکٹ خرید لیا
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ امیر ترین ملک حالیہ دنوں میں، ایک کے بعد ایک کھیلوں کے ٹورنامنٹس کو اپنے ملک میں لارہا ہے۔ سعودی عرب LIV گالف ٹور کے لیے بھی فنڈ فراہم کررہا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری فنڈ نے انگلش پریمیئرلیگ کلب نیوکیسل یونائیٹڈ کو خریدا رکھا ہے جبکہ دنیا کی سب سے بڑی ریسلنگ کمپنی(WWE) سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے خریدی ہے ۔