لوگ ناراض ہوتے ہیں ہوں لیکن نجم سیٹھی بہترین ہیں، وسیم اکرم

رمیز راجہ 6 دن کیلیے آیا تھا اور اب وہ واپس اپنی جگہ پرآگیا ہے، سیٹھی صاحب کے پاس تجربہ ہے،میرے خیال میں یہ غلط نظریہ ہے کہ کرکٹرز کو ہی پی سی بی کا چیئر مین ہونا چاہیے، چیئرمین کیلیے منتظم اچھا ہونا چاہیے اور نجم سیٹھی بہترین ہیں، سابق کپتان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ لوگ ناراض ہوتے ہیں ہوں لیکن نجم سیٹھی پی سی بی کیلیے بہترین ہیں۔

سینئر اسپورٹس جرنلسٹ  سلیم خالق کو انٹرویو دیتے ہوئےوسیم اکرم نے  سابق چیئر مین رمیز راجہ کی کارکردگی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے پچکارتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ کے حوالے سے بات کرنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیے

شبھ من گِل نے سیریز میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا بابراعظم کا ریکارڈ برابر کردیا

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر، ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بنالی

وسیم اکرم نے ایشیا کپ میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے اعلان سے متعلق سوال پر وسیم اکر م نے کہاکہ”نجم سیٹھی صاحب کا جواب بہت زبردست تھا کہ اس پورا انحصار دونوں ممالک کی حکومت پر ہے،یہ فیصلہ بھارتی یا پاکستان کرکٹ بورڈ نہیں کرسکتا،اگر آپ کی حکومتیں اجازت دیں گی تو وہ پاکستان آئیں گے اور ہم وہاں جائیں گے“۔

وسیم اکرم نے کہاکہ ”اس کے لیے بڑے طریقے سے بات کرنی پڑتی ہے، یہ کوئی  محلے کی کرکٹ نہیں ہے کہ ہم نے نہیں جانا تو وہ نہیں آئیں گے کہ ہم نہیں جائیں گے، یہ پتہ نہیں کون بچے بچے آکرپاکستان کی کرکٹ چلاتے ہیں“۔

سابق چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کے دور سے متعلق سوال پر وسیم اکرم نے پچکارتے ہوئے کہاکہ” وہ 6 دن کیلیے آیا تھا اور اب وہ واپس اپنی جگہ پرآگیا ہے،سیٹھی صاحب کے پاس تجربہ ہے،میرے خیال میں یہ غلط نظریہ ہے کہ کرکٹرز کو ہی پی سی بی کا چیئر مین ہونا چاہیے“۔

وسیم اکرم نے کہاکہ”چیئرمین پی سی بی کو اچھا منتظم ہوناچاہیے،جس کی سب بورڈز کے ساتھ ساکھ ، بات چیت اور رابطہ  اچھا ہونا چاہیے اور نجم سیٹھی بہترین ہیں، لوگ ناراض ہوتے ہیں ہوں لیکن  مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ میری رائے ہے“۔

متعلقہ تحاریر