”سب ستارے ہمارے“ پی ایس ایل 8 کا سلوگن اور لوگو جاری

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 8 کا سلوگن اور لوگو جاری کردیا۔

پاکستان میں کھیلوں کی سب سے بڑی لیگ کیلیے اس مرتبہ”سب ستارے ہمار“ کا سلوگن رکھا گیا ہے جبکہ اس سلوگن کی مناسبت سے ایک بڑے سبز اور دو چھوٹے سفید ستاروں پر مشتمل ایک لوگو بھی تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا افتتاحی میچ 13فروری کو ملتان، فائنل19مارچ کو لاہور میں ہوگا، شیڈول جاری

لوگ ناراض ہوتے ہیں ہوں لیکن نجم سیٹھی بہترین ہیں، وسیم اکرم

پاکستان سپر لیگ کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ لوگواور سلوگن کے ساتھ کیپشن میں لکھاگیا ہے کہ پرستار،کھلاڑی یا فرنچائزز سب ستارے ہی تو ہیں۔

پی ایس ایل 8 کا جاری کردہ لوگو دیکھ کر شائقین کرکٹ نے  اندازے لگانے شروع کردیے کہ یہ تین ستارے کون سے ہیں البتہ اکثریت نے بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ہی 3ستارے قرار دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلہ 13 فروری سے سجنے جارہا ہے۔ پہلا میچ دفاعی چیمیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔34 میچز میں سے 11 میچز راولپنڈی میں ہوں گے، کراچی اور لاہور میں 9، 9 میچز  جبکہ ملتان میں 5 میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر