ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے تعلقات میں سرمہری انتہا کو پہنچ گئی؟
شعیب ملک کے شاندار خراج تحسین پر مبنی ٹوئٹ پر اہلیہ کا دو روز بعد ٹکا سا شکریہ، صارفین نے بھی دونوں کے تعلقات میں کشیدگی کو بھانپ لیا، طرح طرح کے تبصرے کرڈالے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیچ سرمہری انتہا کو پہنچ گئی؟
ثانیہ مرزا کے ٹینس کی دنیا سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شعیب ملک نے شاندارخراج تحسین پیش کیا جس پر ثانیہ مرزا نے طوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور پھر 2 دن بعد مسکراہٹ کے ایموجی کے ساتھ صرف شکریہ اداکرنے پر ہی اکتفا کیا۔
یہ بھی پڑھیے
شعیب ملک کا شاندار کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو خراج تحسین
شعیب ملک کو بنگلادیش میں بیٹے کے ساتھ بیوی کی بھی یاد ستانے لگی؟
شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی اہلیہ کی آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبل فائنل کے موقع پر لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Thank you 😊 https://t.co/Di5ZBBWFOb
— Sania Mirza (@MirzaSania) January 29, 2023
شعیب ملک نے لکھاکہ”آپ تمام خواتین کھلاڑیوں کے لیے انتہائی ناگزیرامید ہیں،آپ نے اپنے کیریئر میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر آپ پر بہت فخر ہے، آپ بہت سے لوگوں کے لیے باعث تحرک ہیں، ثابت قدمی سے چلتی رہیں،ناقابل یقین کیریئر پر بہت بہت مبارک ہو“۔
ثانیہ مرزانے دو دن تک شعیب ملک کے ٹوئٹ کا کوئی جواب نہیں دیا اور پھر شاندار کیریئر کے اختتام پر مبارکباد دینے والی دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ اپنے شوہر کا بھی صرف شکریہ ہی ادا کیا اور ساتھ مسکراہٹ والا ایموجی شیئر کردیا۔
ثانیہ مرزا کے اپنے شوہر کے ساتھ اس رویے کو ٹوئٹر صارفین نے بھی حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
This is not looking a husband wife response,,things are looking uncomfortable in the relationship of sania and shoaib…praying for their life time happiness
— Abdul Raziq (@AbdulRa67701210) January 29, 2023
ایک صارف نے کہا کہ یہ بیوی کا میاں کو جواب نہیں لگ رہا،ثانیہ اور شعیب کے رشتے میں معاملات پرسکون نہیں لگ رہے،ان کی زندگی بھر کی خوشیوں کی دعائیں۔
You had better remain silent than to respond so callously. Exposes the fissures between you two further.
— Gul Muhammad (@surgeonhere) January 29, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ اس سنگدلانہ جواب سے بہتر تھا کہ آپ خاموش رہتیں، یہ جواب آپ کے تعلقات میں دراڑ کو ظاہر کررہا ہے۔
The response from both the sides pretty much looks like my personal breakup
— Basit Anwar (@BasitAnwar17) January 29, 2023
ایک اور صارف نے لکھا کہ دونوں طرف کا ردعمل میرے ذاتی بریک اپ کی طرح لگتا ہے۔
لڑائ لڑائ ختم کرو اللہ کا گھر صاف کرو اچھے بچوں کی طرح ☺️
— Motivated Pakistani🇵🇰 (@nazazaidi) January 29, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ لڑائی لڑائی معاف کرو ،ا للہ کا گھر صاف کرو ،اچھے بچوں کی طرح۔
Too cold response from both side I think there is something fishy .
— Zeeshan Malik (@mh_zeemalik) January 29, 2023
ایک اور صار ف لکھا کہ دونوں طرف سے بہت سرد جواب ،مجھے لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔