بھارتی شوبز اسٹارز کا ویمنز ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر خراج تحسین
بالی وڈ اسٹارز نے بھارتی انڈر 19 ویمنز ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا، امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ"انڈیا چیمپیئنز "ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ میں چیمپیئنز نے انگریزوں کو شکست دے دی
بالی وڈ اسٹارز نے بھارتی انڈر19 ویمنز ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے انگلینڈ کو بھاری مارجن سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
امیتابھ بچن، انوشکا شرما سمیت دیگر بالی وڈ اسٹارز کی ویمز کرکٹ ٹیم کو انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کی ناقابل یقین فتح پر مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی اسٹار ثانیہ مرزا نے نم آنکھوں کے ساتھ ٹینس کو خیرباد کہہ دیا
مشہور و معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ”انڈیا چیمپیئنز” ویمنزانڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ میں چیمپیئنز نے انگریزوں کو شکست دے دی۔
T 4542 – INDIA CHAMPIONS !! Women's U-19 world cup champions in cricket .. beat the British hands down ..खटिया खड़ी कर दी khatiya khadi kar di ..
INDIA 🇮🇳🇮🇳🇮🇳 pic.twitter.com/hI71tDDXtA— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) January 29, 2023
اداکارہ انوشکاشرما نےانسٹا گرام پربھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کی تصویر پوسٹ کی جس میں ہندوستانی خواتین کی ٹیم "چیمپئنز” کی اصطلاح کے ساتھ سرفہرست ہے۔
ادکارہ تاپسی پنو جوکہ گزشتہ سال کرکٹر متھالی راج کی بایوپک "شباش مٹھو” میں نظر آئیں تھیں نے بھی بھارتی ویمنز ٹیمز کی تصاویر پوسٹ کرکے انہیں مبارک باد بھی ۔
ادکارہ تاپسی پنو نے اپنے پیغام میں نہ صرف فاتح انڈر 18ویمنز ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ کرکٹر شفالی ورما کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔
ابھیشیک بچن نے خوشی سے جھومتے ہوئے کہا کہ ہماری ہندوستانی خواتین کی ٹیم کو انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد! آپ میں سے ہر ایک پر بہت فخر ہے۔