اعظم خان نے نسیم شاہ کی اوٹ پٹانگ حرکتیں بھلاکر انہیں بھائی قراردیدیا

بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچ میں اعظم خان بیٹنگ کرنے گراؤنڈ میں آئے تو نسیم شاہ نے انہیں اوٹ پٹانگ حرکتیں کرتے ہوئے باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایاتھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارحانہ مزاج بلے باز اعظم خان نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ کےدوران نسیم شاہ باڈی شیمنگ اور اوٹ پٹانگ حرکتیں فراموش کرکے انہیں بھائی قرار دیدیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ نےگزشتہ دنوں بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں  کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلناٹائیگرز کی طرف سے بیٹنگ کیلیے آنے والے اعظم سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے انہیں باڈی شیمنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح کل ہوگا،فاسٹ بولر کراچی پہنچ گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل جونیئر ٹیموں کے چیف سلیکٹر مقرر

اعظم خان نے نسیم شاہ کی حرکتوں کا برا مناتے ہوئے انہیں اپنی جانب بڑھنے سے روکتے ہوئے دکھادیا تھا۔واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد صارفین نے نامناسب حرکت پر نسیم شاہ کو ےتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بعدازاں میچ کے بعد اعظم خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر نسیم شاہ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ہنستے ہوئے لکھا تھا کہ”نسیم شاہ انتہائی اوٹ پٹانگ ہو لیکن میں اب بھی تم سے چھوٹے بھائی کی طرح محبت کرتا ہوں“۔

انہوں نے مزید کہا کہ” یہ دنیا نفرت پھیلانے کیلیے بہت چھوٹی ہے،لہٰذا برائے مہربانی بریڈ پر  کچھ پینٹ بٹر اور جیلی پھیلائیں اور کھالیں(جس طرح میں مفی چیزوں کو کھاتا ہوں)، میرے بھائی پی ایس ایل کیلیے نیک خواہشات“ ۔

بعدازاں اعظم خان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور پھر دوبارہ یہی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے صرف”محبت پھیلائیں“لکھنے پر اکتفا کیا۔سوشل میڈیا صارفین وسعت قلبی کا مظاہرہ کر نے پر اعظم خان کو سراہا  رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر