ثانیہ مرزا نے اس مرتبہ شعیب ملک کو سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں دی؟
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انہیں کسی پلیٹ فارم پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور نہ ہی کیریئر کا 500 واں ٹی 20 کھیلنے پر ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی سالگرہ یکم فروری کو گزرگئی مگر ماضی کے برعکس اس مرتبہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے انہیں سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی۔
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے گزشتہ چند ماہ سے تعلقات میں سردمہری اور علیحدگی کی اطلاعات کے باوجود اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر اپنے پہلے شو”دی مرزا ملک شو“کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے تعلقات میں سرمہری انتہا کو پہنچ گئی؟
شعیب کا شاندار کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کو خراج تحسین
یکم فروری کو اپنی 41 ویں سالگرہ منانےوالے شعیب ملک آج اپنے کیریئر کا 500واں ٹی 20 میچ بھی کھیلنے جارہے ہیں۔اسٹار آل راؤنڈر نے گزشتہ روز ٹوئٹ کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دینے والے پرستاروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنی اہم کامیابی سے بھی آگاہ کیا۔
– Thankyou, for all your warm birthday wishes & messages…
On 3rd February I will be playing my 500th T20 match, I’m really looking forward to that.
Once again, thank you for showing your love & support towards me as always.
Love you all,
Shoaib Malik #PakistanZindabad pic.twitter.com/ws6r3XLnvZ— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) February 2, 2023
شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”سالگرہ کی نیک خواہشات پر آپ سب کا شکریہ۔3 فروری کو میں اپنا 500واں ٹی 20میچ کھیلوں گا، میں واقعی اس کا منتظر ہوں، ایک بار پھر، ہمیشہ کی طرح میرے تئیں اپنی محبت اور حمایت کا اظہار کرنے پر آپ کا شکریہ، آپ سب سے محبت ہے“۔
41ویں سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کو دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے تاہم سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کے باوجود ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انہیں کسی پلیٹ فارم پر سالگرہ کی مبارکباد دی اور نہ ہی کیریئر کا 500 واں ٹی 20 کھیلنے پر ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
– You are the much needed hope for all the women in sports. Super proud of you for all you have achieved in your career. You’re an inspiration for many, keep going strong. Many congratulations on an unbelievable career… pic.twitter.com/N6ziDeUGmV
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) January 27, 2023
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شاندار ٹینس کیرئر کے اختتام پر شعیب نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو خراج تحسین پیش کیا تھا جس پر سابق ٹینس اسٹار نے واجبی انداز میں شکریہ ادا کیا تھا۔
یاد رہے کہ شادی کےبعد پہلا موقع ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب کو سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی۔ اس سے قبل ثانیہ مرزا ہر سال باقاعدگی سے شعیب ملک کو سالگرہ کی مبارکباد دیتی آئی ہیں۔