فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک

نکاح کراچی کی مقامی مسجد میں ہوا،مقامی کلب میں ظہرانہ دیا گیا، کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، نسیم شاہ، سہیل خان، محمد حفیظ اور دیگر کی شرکت

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی  انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب کراچی کی مقامی مسجد میں منعقد ہوئی۔مولانا عبدالستار نے نکاح پڑھایا۔ نکاح سے ایک روز قبل   شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب  منعقد کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا نے اس مرتبہ شعیب ملک کو سالگرہ پر مبارکباد کیوں نہیں دی؟

شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟

 مسجد میں نکاح کے بعد کراچی کے ساحل پر واقع مقامی کلب میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں  پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ، شاداب خان، فخر زمان، سابق کپتان محمد حفیظ، سہیل خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان،لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور سی او او ثمین رانا، لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو اور آئی سی سی کے جنرل منیجر وسیم اور اداکار عدنان صدیقی سمیت دیگر معروف شخصیات نے  بھی تقریب میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے مینو کے مطابق مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔اسٹارٹر میں تازہ جوش،ہمس اور پیٹااور جھینگے پیش کیے گئے۔ مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی شامل  تھی جبکہ  میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے پیش کی گئی۔

 

تقریب میں دلہا دلہن کی پرائیویسی کا خاص خیال رکھاگیا تھا۔تقریب کے مہمانوں کو اپنے موبائل فون بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ انشا آفریدی میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہیں، ان کی رخصتی گریجویشن کے بعد ہوگی۔

متعلقہ تحاریر