ایشیا کپ تنازعہ: ایشین کرکٹ کونسل نے فیصلہ مارچ تک موخر کردیا
پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ پر بھارتی تحفظات کے حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں معاملہ طے نہ پا سکا جس کے باعث ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کا فیصلہ مارچ تک موخر کر دیا گیا ہے،پاکستان کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم نہ آئی تو ہم بھی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ نہیں کرے گے
بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں ناکامی کے بعد اب مارچ میں 2023 کے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا یا نہیں اس بارے میں حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ پر بھارتی تحفظات کے حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں معاملہ طے نہ پا سکا جس کے باعث ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کا فیصلہ مارچ تک موخر کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بی سی سی آئی نے ایشیا کپ پاکستان سے باہر کرانے کا مطالبہ کردیا
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہے جس کے بعد اے سی سی نے میزبانی کا فیصلہ مارچ تک موخر کر دیا ہے۔
مارچ کی ان میٹنگوں میں کیا ہوتا ہے۔ یہ اس پر منحصر ہے اور پی سی بی کے دوبارہ اسی موقف کے ساتھ جانے کا امکان ہے۔ فیصلہ پاکستان حکومت پر چھوڑ دیا جا سکتا ہے کہ رہنمائی کرے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربرا ہ نجم سیٹھی نے بھارتی ہم منصب کو بتایا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلے گی تو پاکستان 2023 کے ورلڈ کپ میں ہندوستان میں نہ کھیلنے پر غور کرے گا۔
پی سی بی حکام نے بتایا ہے کہ تمام ٹورنامنٹس کے مسائل یکساں ہیں، چاہے وہ ایشیا کپ ہو،2023 کا ورلڈ کپ ہو یا2025 کی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان میں منعقد ہونا ہے۔
یادرہے کہ بھارت نے 2008 میں ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ پاکستان کا آخری دورہ بھارت 2016 کے آئی سی سی ایونٹ کے لیے تھا۔