شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت

سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے، ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ جعلی ہیں، سابق کپتان

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں آنے والی اپنی صاحبزادی سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک

شاہین شاہ آفریدی منع کرنے کے باوجود شادی کی تصاویر وائرل ہونے پر برا مان گئے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ”میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر میری بیٹیوں کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے نام سے منسوب سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ جعلی ہیں“۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا جانا چاہیے۔شاہد آفریدی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انشا کے نام کے جعلی اکاؤنٹ پر 19 ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

واضح رہے کہ  شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا گزشتہ ہفتے  قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے نکاح ہوا ہے جس کی تصویر شاہد آفریدی سمیت شاہین نے بھی ٹوئٹر پر جاری کی۔

متعلقہ تحاریر