عاطف بٹ نے”کنگ آف دی آئرن فسٹ“کا ٹائٹل جیت لیا

ٹیکن ورلڈ ٹورنامنٹ 2022 گلوبل فائنلز ایمسٹرڈیم میں ہفتے اور اتوار کو کھیلا گیا،میرے  پاس  کچھ کہنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک حقیقی لمحہ ہے، عاطف بٹ

ویڈیو گیم کے ماہر پاکستانی کھلاڑی عاطف بٹ نے نیدرلینڈز میں منعقدہ ٹورنامنٹ جیت کر نئے”کنگ آف دی آئرن فسٹ“کا ٹائٹل جیت لیا۔

ویڈیو گیم پروڈیوسر بندئی نامکو انٹرٹینمنٹ کے ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز نے انٹرنیشنل آفلائن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جس میں”کنگ آف دی آئرن فسٹ“ کے لیے کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی ای گیمر ارسلان ایش نے کومبو بریکر ٹیکن 7 کا ٹائٹل جیت لیا

20 ملین کے گرینڈ پرائس  کے گلیکسی گیمر ز کااختتام ہوگیا

ٹیکن ورلڈ ٹوئر سیریز کاآغاز 24جون کو 16 ریجن میں ہوا جس میں پاکستان پہلی بار خود ریجن کے طور پرفائنل ٹورنامنٹ میں  فائنلز میں  پہنچا  ۔ ٹیکن ورلڈ ٹورنامنٹ 2022 گلوبل فائنلز ایمسٹرڈیم میں ہفتے اور اتوار کو کھیلا گیا۔

بندئی نامکو گیم پروڈیوسر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جنوبی کوریا کے کھلاڑی سانگ ہیون کے خلاف عاطف بٹ کی فتح کےلمحات شیئر کیے گئے ۔عاطف بٹ  پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم  کے حق دار بھی قرار پائے۔

گیم  کے خالق  نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ”عاطف بٹ نئے کنگ آف دی آئرن فسٹ  ہیں“۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے عاطف بٹ نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے ٹوئٹ  میں  کہا کہ” میرے  پاس  کچھ کہنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں، یہ ایک حقیقی لمحہ ہے“۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر خود کو ملنے والی مبارک پر سب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ”یہ سب حقیقی محسوس نہیں ہو رہا ،آپ سب کا شکریہ، مزید آگے بڑھنا ہے یہ تو ابھی شروعات ہے“۔

متعلقہ تحاریر