پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کا اعلان، ایرن ہالینڈ پرجوش

انگریزی تبصرہ نگاروں میں وقار یونس، ڈینی موریسن، عروج ممتاز، بازید خان، ثنا میر، مارک بچر، ڈومینک کارک ودیگر شامل، طارق سعید اور مرینہ اقبا، اردو تبصرہ نگاری کریں گے، ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میزبانی کے فرائض انجام دیں گی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔سابق چیئرمین پی سی بی اور معروف تبصرہ نگار رمیز راجہ کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلوی میزبان ایرن ہالینڈپاکستان آنے کیلیے پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا نغمہ کون کون سے گلوکار گائیں گے؟ نام سامنے آگئے

پی ایس ایل8 کے پاسز اور ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری

پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری کی گئی انگریزی تبصرہ نگاروں کی فہرست میں سائمن ڈول،ایلن ولکنز، وقار یونس، ڈینی موریسن، عروج ممتاز، بازید خان، نک نائٹ، ثنا میر، ڈیرن گنگا، مارک بچر، ڈومینک کارک، ورنن فلنڈر اور سکندر بخت شامل ہیں جبکہ  مرینہ اقبال اور طارق سعید اردو میں تبصرہ نگاری کریں گے۔

میزبانی کے فرائض ایرن ہالینڈاور زینب عباس انجام دیں گی۔ایرن ہالینڈ پاکستان آنے  کیلیے پرجوش ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ایس ایل میں واپسی کا انتظار نہیں کرسکتی۔

دوسری جانب ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کیلیے  امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

امپائرز میں احسن رضا، علیم ڈار، الیکس وہارف،آصف یعقوب، فیصل خان آفریدی،مارٹن ساگرز،مچل گو،محمد آصف ،ناصر حسین، راشد ریاض، رچرڈ النگورتھ، روچیرہ پالیاگروگ، شوزب رضا، طارق رشید شامل ہیں۔میچ ریفریز میں علی نقوی، افتخار احمد، جاوید ملک، محمد انیس اور روشن ماہناما شامل ہیں

متعلقہ تحاریر