کیوی بلے باز مارٹن گپٹل پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیلنے کیلیے پرجوش

مارٹن گپٹل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پرستاروں کیلیے وڈیو پیغام جاری کردیا۔ گپٹل بھائی گلیڈی ایٹرز فیملی میں خوش آمدید، سرفراز احمد

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے والے کیوی بلے باز مارٹن گپٹل پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں۔

مارٹن گپٹل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پرستاروں کے نام خصوصی وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کیوی بلے باز کو خوش آمدکہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کا اعلان، ایرن ہالینڈ پرجوش

پی ایس ایل 8 کا نغمہ کون کون سے گلوکار گائیں گے؟ نام سامنے آگئے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹوئٹر ہینڈل پر مارٹن گپٹل کی وڈیو جاری کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھاگیا ہے کہ”گلیڈی ایٹر مارٹن گپٹل اپنی زندگی میں پہلی بار پاکستانی مداحوں کے سامنے کھیلنے کیلیے پرجوش ہیں ۔

کیوی بلے باز نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اس وڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ”میری نئی فرنچائز، میری نئی فیملی اور میرا نیا گھر ٹیم کوئٹہ ہے، اپنی ٹیم کو سب   کچھ دینے کے لیے تیار ہوں کیونکہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ٹائٹل چیلنج کو پورا کرنا چاہتے ہیں“۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کیوی بلے باز کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گپٹل بھائی کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز فیملی میں خوش آمدید۔

متعلقہ تحاریر