شعیب اختر اردو فلکس کے ذریعے اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کیلیے تیار

میں اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کیلیے تیار ہوں ، کیا آپ تیار ہیں؟ سابق اسپیڈ اسٹار نے اردو فلکس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیے

دنیا کی ترین بازی کا ریکارڈ رکھنے والے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے او ٹی ٹی  کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

شعیب اختر معروف پلیٹ فارم اردو فلکس سے اپنے اوٹی ٹی کیریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے میں 4 دن باقی، شائقین کا جوش جگانے کیلیے پرومو جاری

پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کا اعلان، ایرن ہالینڈ پرجوش

 

سابق فاسٹ بولر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بظاہر اردو فلکس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کررہے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنی تصویر کے کیپشن میں  اردفلکس آفیشل اور اردو فلکس کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے او ٹی ٹی ڈیبیو کیلیے تیار ہوں ، کیا آپ تیار ہیں؟

واضح رہے کہ شعیب اختر کامیابی سے اپنا یوٹیوب چینل چلارہے ہیں اور ان کے یوٹیوب چینل کے 34 لاکھ سےزائد سبسکرائبرز ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی جوڑی بھی اردو فلکس سے اپنی او ٹی ٹی کیریئر کا آغاز کرچکی ہے۔شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا’دی مرزا ملک شو‘ان دنوں اردو فلکس سے نشر ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ 13 اپریل سے پاکستان سپر لیگ 8 کا میلہ سجنے جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ شعیب اختر اردو فلکس پر پی ایس ایل سے متعقل کسی پروگرام کی میزبانی کریں گے۔

متعلقہ تحاریر