شاداب خان دلہن بیاہ لائے، ولیمے میں بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کی شرکت

شاداب خان کا نکاح  گزشتہ ماہ سابق  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا، رخصتی کی تقریب گزشتی روز منعقد ہوئی تھی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  اپنی دلہن بیاہ لائے، آج دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کرلیا جس میں کپتان بابراعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

شاداب خان کا نکاح  گزشتہ ماہ سابق  ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان چھپے رستم نکلے،ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے نکاح کرلیا

شان مسعود نے شادی کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلیہ کو کیا پیغام دیا؟

شاداب خان گزشتہ روز اپنی دلہن لینے اسلام آباد پہنچے تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں انہوں نے سفید رنگ کی شیروانی اور قلا  زیب تن کررکھا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ”الحمدللہ! آج میری بارات ہے جو میرے اور اہلخانہ کے لیے یادگار دن ہے، امید ہے کہ میں اہلیہ کے لیے اچھا شوہر ثابت ہوں گا“۔

 شاداب خان نے مزید لکھا کہ”اہلخانہ کی پرائیویسی کا خیال رکھیں آپ تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ“۔

 شادی کی تقریب  میں قریبی اہلخانہ اور دوستوں  کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل سامعہ خان مہندی کی تقریب میں شریک ہوئی اور رسم حنا بھی ادا کی تھی۔

  دریں اثنا شاداب خان کی دعوت ولیمہ آج منعقد ہوئی ہے جس کی تصاویر اور وڈیوز سامنے آگئی ہیں۔ولیمے کی تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، فخر زمان، حسن علی ،حارث رؤف، فہیم اشرف،آصف علی، نسیم شاہ اور دیگر نے شرکت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان  اپنی دلہن بیاہ لائے، آج دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی کرلیا جس میں کپتان بابراعظم سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے شاداب کے ولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”میرے یار شاداب کی شادی ہے، یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے، توڑیں گے دم مگر تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے“۔انہوں نے دونوں خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ تحاریر