شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ چھاگئی
پی ایس ایل 8 کیلیے لاہور قلندرز کا ترانہ”قلندر ہم“بھی جاری کردیا گیا، گانے کی ہدایت کاری سی ای او ثمین رانا نے کی ہے

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیےکپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر چھاگئی۔
پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے ملتان میں سجنے جارہا ہے ۔ پہلے میچ میں میزبان ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان سپر لیگ کی سونے سے بنی ٹرافی کی باوقار تقریب رونمائی
پی ایس ایل 8 کا میلہ سجنے میں 4 دن باقی، شائقین کا جوش جگانے کیلیے پرومو جاری
سی ای او عاطف رانا نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔
The Glamorous Kit Unveiled 👕#qalandarhum #sochnabemanahai #HBLPSL8 pic.twitter.com/1w673hrR5h
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 9, 2023
اب لاہور قلندرز کی جانب سے ایک اور ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی گئی ہے۔لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔
Qalandar Hum 🎶@HarisRauf14 – The Guardian Angel#QalandarHum #Sochnabemanahai #HBLPSL8 #AbPooraLahoreKheleGa pic.twitter.com/bdaGOrGFNG
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 10, 2023
شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے ڈیزائن کردہ لاہور قلندرز کی کٹ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے کٹ کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
فرنچائز کی جانب سے ٹورنامنٹ کے لیے دو آفیشل کٹس تیار کی گئی ہیں، ایک ہرے اور دوسری لال رنگ کی ہے، ہرے رنگ کی کٹ لاہور میں منعقدہ میچز میں استعمال کی جائے گی جبکہ لال رنگ کی کٹ دیگر شہروں میں ہونے والے میچز میں استعمال کی جائے گی۔
Drop an emoji for Lahore Qalandars New Kit
We go first 🔥#HBLPSL8 #AbPooraLahoreKheleGa #QalandarHum #Sochnabemanahai pic.twitter.com/7dt1zpHVkc
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 10, 2023
لاہور قلندرز نے گزشتہ روز منعقدہ قلندرز نائٹ میں نئی کٹس کی رونمائی کی۔شاہین شاہ آفریدی نے تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پرستاروں سے کٹ کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی ہے۔
Kesi lagi meri Kit ?
Remember us in your prayers#QalandarHum #HBLPSL8 pic.twitter.com/eDVQkYhQxB
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 10, 2023
دریں اثنا پی ایس ایل 8 کیلیے لاہور قلندرز کا ترانہ”قلندر ہم“بھی جاری کردیا گیا ہے۔
Qalandar Hum 🎶
Official Anthem of Lahore Qalandars 2023 is out now
Watch Full Song here:https://t.co/2UtsezqZjy#QalandarHum #Sochnabemanahai #HBLPSL8 pic.twitter.com/J00WlbHmFz
— Lahore Qalandars (@lahoreqalandars) February 9, 2023
گلوکار جے علی کے گیت کے بول ذیشان حسین نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ہدایت کاری فرنچائز کے سی او او ثمین رانا نے خودکی ہے۔









