لیونل میسی کی ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کیلیے 35لاکھ یورو کی امداد
پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں
ترکیہ اور شام میں رواں ہفتے آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ایسے میں فیفا ورلڈکپ کی فاتح ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالرلیونل میسی نے بھی زلزلہ زدگان کیلیے خطیر امدادی رقم کا اعلان کیا ہے۔
ترکی اور شام میں پیر کو آنے والے زلزلے میں اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
عشنا شاہ ترک زلزلہ زدگان کامذاق اڑانے پر چارلی ہیبڈوکیخلاف پھٹ پڑیں
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات 20 ہزار سے متجاوز
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی نے فوری طور پر 35لاکھ یورو مالیت کی امداد ترکی اور شام بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق لیونل میسی نے اپنی رفاہی تنظیم کو فوری طور پر امدادی سامان زلزلہ زدگان تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مطابق پیر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ترکیہ اور شام میں اب تک 22 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
ترکیہ میں اب تک 18ہزار991افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 74ہزار 242 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ باغیوں کے زیرانتظام شمال مغربی شامی علاقوں میں اب تک 2ہزار37افرادجاں بحق اور 2ہزار 950افراد زخمی ہیں جبکہ شامی حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں 1347اموات اور 2ہزار 295افراد زخمی ہوئے ہیں۔