شاداب کے ولیمے میں بابر اعظم اور حارث رؤف نے انوکھی ضد پکڑلی

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کی تقریب کپتان بابراعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے ان سے سلامی میں ملنے والے لفافے دیکھنے کی ضد پکڑلی، ساتھی کھلاڑیوں نے ولیمے میں خود ہلہ گلہ مچایا

اسلام آباد میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کی تقریب کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے ان سے سلامی میں ملنے والے لفافے دیکھنے کی ضد پکڑ لی ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں کپتان بابراعظم اور ساتھی کرکٹرز حارث رؤف، آصف علی اور حسن علی شریک ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب خان دلہن بیاہ لائے، ولیمے میں بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں کی شرکت

ولیمے کی تقریب میں نسیم شاہ، سعید اجمل اور فخر زمان، ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی سمیت کئی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ۔

شاداب خان کے ولیمے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ان سے خوب مذاق  مستی  اور ہلہ گلہ کیا۔ کوئی ان کا ماتھا چومتا رہا تو گلے لگاتارہا تاہم بابر اعظم  اور حارث رؤف نےانوکھی ضد پکڑلی

قومی کھلاڑی حسن علی نے ٹوئٹرپرولیمے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں خاندانوں کو مبارکباد۔ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑوں کو خوش رکھے اور ان پر اپنی رحمتوں کی بارش برسائے۔

حسن علی نے پرانی بھارتی فلم کے گانوں کے بول لکھے کہ "میرے یار شاداب کی شادی ہے” یہ دوستی ہم نہیں توڑے گے ٹوٹیں گے دم مگر تیرا ساتھ نہ چھوڑیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے دولہا بنے شاداب خان سے سلامی میں ملنے والے لفافے دیکھا نے کا مطالبہ کیا اور ضد پکڑ لی کہ انہیں سلامی کے لفافے دکھائیں۔

تقریب میں  تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان بھی شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مبارک ہو !شاداب خان، آپ کی زندگی کے نئے دور کے لیے نیک خواہشات۔ ڈھیروں دعائیں۔

 

شاداب خان کی شادی کی تقریبات کو کیمرے کی آنکھ میں سمانے والے فوٹرگرافرز نے اپنے پیچز پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں دولہے  نے سیاہ رنگ کا سوٹ  زیب تن کیا ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر  کھلاڑی شاداب خان کی شادی جمعرات کو سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحب زادی سے انجام پائی جبکہ شاداب کا نکاح گزشتہ ماہ ہوا تھا ۔

متعلقہ تحاریر