پی ایس ایل 8 کا ہنگامہ؛ 2016 سے 2022 تک کی فاتح ٹیموں کی داستان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جارہا ہے، 2016 کے پہلے ایڈیشن کا ٹائٹل اسلام آباد جبکہ 2022 کا ساتوں ٹائٹل لاہور قلندر کے پاس ہے

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں  ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز 13 فروری بروزپیر سے ملتان میں ہوگا۔ ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے میدانوں میں کھیلیں جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا میلہ سجنے میں صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کاآغاز 13 فروری سے ملتان میں ہونے جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ کی سونے سے بنی ٹرافی کی باوقار تقریب رونمائی

پہلے میچ میں میزبان ملتان سلطان اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے منتظمین نے شائقین کا جوش جگانے کیلیے زبردست پرومو جاری کردیا۔

کرکٹ بورڈ حکام کی جانب سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کیلیے کمنٹیٹرز اور میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو شامل نہیں کیا گیا۔

گزشتہ 7 برسوں سے مسلسل کامیابی سے منعقد کیا جانے والا پی ایس ایل کا 8واں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہوگا جو 19 مارچ تک جاری رہے گا جس میں کل 34 میچز کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن 35 روز تک جاری رہے گا جس میں 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں ملک کی 6 علاقائی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں غیر ملکی کھلاڑیوں کی خدمات حاصل  ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز 2016 میں ہوا ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2016 فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2017 کے فائنل میں پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرا ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ رہی ۔ اسلام آباد نے پشاور کو ہرا کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاداب کے ولیمے میں بابر اعظم اور حارث رؤف نے انوکھی ضد پکڑلی

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2019 میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ پشاور زلمی کے بعد سب سے زیادہ فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے۔

کراچی کنگز واحد ٹیم ہے جو صرف ایک مرتبہ 2020میں فائنل میں پہنچی اورچیمپیئن بننے میں بھی کامیاب ہوئی جبکہ 2021 کا ٹائٹل ملتان سلطان جبکہ  گزشتہ سال لاہور قلندر فاتح رہی ۔

پاکستان سپر لیگ میں اب تک سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا اعزاز کامران اکمل کو حاصل ہے جبکہ سب سے زیادہ میچوں میں کپتانی کا ریکارڈ سرفراز احمد کے پاس ہے۔

اب تک پی ایس ایل میں کُل 10 انفرادی سنچریاں اسکور ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بیٹسمین کامران اکمل ہیں جنہوں نے 3 سنچریاں اسکور کیں ہیں۔

سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے جنہوں نے 21 نصف سنچریاں اسکور کیں ہیں۔ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی انہی کے نام ہے۔

متعلقہ تحاریر