‘سب ستارے ہمارے’: پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہفتے کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا۔ کسی کو ترانہ پسند آیا تو کوئی گلوکار علی ظفر کو یاد کرنے لگا، سوشل میڈیا پر شائقین ملاجلا ردعمل  دیا ہے۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے پی ایس ایل 8 کے ترانے کو سال کا سب سے بڑا میوزیکل ترانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم کچھ ناقدین نے ترانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترانے میں وہ بات نہیں جو سابقہ ترانوں میں تھی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا ہنگامہ؛ 2016 سے 2022 تک کی فاتح ٹیموں کی داستان

ججز کے بعد معاون خصوصی عبدالغفار ڈوگر نے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹس مانگ لیے

پی سی بی نے میوزیکل ٹریک کو خوبصورت بنانے کے لیے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بڑے ناموں شامل کیا گیا ہے۔

یہ ترانہ نوجوان موسیقار عبداللہ صدیقی نے ترتیب دیا ہے اور اس میں کوک اسٹوڈیو کے سنسنی خیز گلوکارہ شائ گل، بین الاقوامی پر جانے مانے گلوکار عاصم اظہر اور ریپر فارس شفیع سمیت غیر معمولی میوزک ٹیلنٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب نوجوان موسیقار عبداللہ صدیقی نے پی ایس ایل کا ترانہ ترتیب دیا ہے ۔ گذشتہ برس انہوں نے عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کے ساتھ مل کر پی ایس ایل 7 کا ترانہ "آگے دیکھ” تیار کیا تھا۔

ترانے کا آغاز شائے گل کی آواز سے ہوتا ہے جس کے بعد عاصم کی آواز آتی ہے۔ گلوکار فارس شفیع نے ترانے میں ریپ کا ذائقہ شامل کیا۔

گانے کے بول اظہر، شفیع، علی، رعمیس اور صدیق نے لکھے ہیں۔

پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب 2021 کی فاتح ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے درمیان ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ سے قبل 13 فروری کو ملتان میں ہوگی۔ جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرز بیک ٹو بیک ٹائٹل جیتنے والی پہلی ٹیم بننے کی کوشش کرے گی۔ اس دوران، اسلام آباد یونائیٹڈ تین بار ٹرافی اٹھا کر کامیاب ترین ٹیم بننے کا ارادہ رکھے گی۔

راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور 9 ، 9 میچز کی میزبانی کریں گے جب کہ ملتان میں 5 میچ ہوں گے۔

پی ایس ایل 8 کا شیڈول

13 فروری — ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

14 فروری — کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

15 فروری – ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

16 فروری — کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

17 فروری — ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

18 فروری — کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

19 فروری — ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم؛ کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

20 فروری — کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

21 فروری — کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

22 فروری — ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

23 فروری — پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

24 فروری — کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا

26 فروری — کراچی کنگز بمقابلہ ملتان سلطانز، نیشنل بینک کرکٹ ایرینا؛ لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی، قذافی اسٹیڈیم

27 فروری — لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، قذافی اسٹیڈیم

1 مارچ — پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

2 مارچ — لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، قذافی اسٹیڈیم

3 مارچ — اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

4 مارچ — لاہور قلندرز بمقابلہ ملتان سلطانز، قذافی اسٹیڈیم

5 مارچ — اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

6 مارچ — کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

7 مارچ — پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

8 مارچ — پاکستان ویمن لیگ کا نمائشی میچ 1، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

9 مارچ — اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

10 مارچ — پاکستان ویمن لیگ کا نمائشی میچ 2، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

مارچ 11 — پاکستان ویمن لیگ کا نمائشی میچ 3، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

12 مارچ — اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم

15 مارچ — کوالیفائر (1 بمقابلہ 2)، قذافی اسٹیڈیم

16 مارچ — ایلیمینیٹر 1 (3 بمقابلہ 4)، قذافی اسٹیڈیم

17 مارچ — ایلیمینیٹر 2 (ہارنے والا کوالیفائر بمقابلہ فاتح ایلیمینیٹر 1)، قذافی اسٹیڈیم

19 مارچ – فائنل، قذافی اسٹیڈیم

متعلقہ تحاریر