پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سجے گا، کھلاڑی حریفوں کو زیر کرنے کیلیے پرجوش
افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ، ساحر علی بگا، شے گل، عاصم اظہر اور فارس شفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا میلہ آج سےسجے گا۔ پی ایس ایل 8 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ملتان اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس کے بعد افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور میزبان ملتان سلطانز کا مقابلہ ہوگا ۔
پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کھلاڑیوں اور کوچز کی وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں اور کوچز نے سنسنی خیز مقابلوں کے لیے جوش وخرش کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
‘سب ستارے ہمارے’: پی ایس ایل 2023 کا آفیشل ترانہ جاری
پی ایس ایل 8 کا ہنگامہ؛ 2016 سے 2022 تک کی فاتح ٹیموں کی داستان
پاکستان میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریف میں معروف فنکار ساحرعلی بگا، آئمہ بیگ، شے گل، عاصم اظہار اور فارس شفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
🎉HBLPSL8 OPENING CEREMONY🎉
🗓️ Monday, 13th Feb, 2023
🕧 6 PM
🏟️ Multan Cricket Stadium
🎤 Asim Azhar, Aima Baig, Faris Shafi, Sahir Ali Bagga, Shae Gill
Gates open at 2 PM!
🎟️ https://t.co/hSBUE7q6dC#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 pic.twitter.com/5rxhe7p1yW
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 12, 2023
پی سی بی کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ دوپہر دو بجے کھول دیے جائیں گے،اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد افتتاحی تقریب شام 6 بجے شروع ہو گی جبکہ میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
Action just a day away as @lahoreqalandars and @MultanSultans prepare 🏏
🏟️ Multan Cricket Stadium #SabSitarayHumaray | #HBLPSL8 pic.twitter.com/Lydis0a2GM
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 12, 2023
پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردہ وڈیو میں کھلاڑیوں اور کوچز نےا پنی روایتی حریف ٹیموں کے ساتھ پرجوش میچز کی توقعات باندھ لی ہیں۔ بیشتر کھلاڑیوں نے کراچی ،لاہور اور پشاور ،کوئٹہ کے میچز کو سنسنی خیز قرار دیا۔
🗣️ Players and coaches gear up for exciting rivalries in HBL PSL 🏏
📺Watch full video 👉 https://t.co/0kFwQ937rE
Read more: https://t.co/826QbIExcU#HBLPSL8 #SabSitarayHumaray pic.twitter.com/lr6I9Oq5bX
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 12, 2023
افتتاحی میچ کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ہونے کے ناطے وہ بہت پرجوش ہیں ، ایونٹ میں اچھی شروعات کریں گے ، کوشش ہو گی ملتان سلطانز کے ٹاپ آرڈر کو جلد آؤٹ کریں۔
Multan gets ready to host the #HBLPSL8 opener!#SabSitarayHumaray pic.twitter.com/TGEQ582kfk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 13, 2023
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کے خلاف حکمت عملی بنا کر دلیری سے کھیلنا ہوگا۔









