پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کےخلاف فائنل 0-2 سے جیتتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا۔

پاکستان نے بھارت کواس کی سرزمین پر شکست دیکر ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی ۔

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلی گئی چیمپیئن شپ کے فائنل  میں پاکستان نے بھارت کےخلاف 0-2 سے  فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 کا میلہ آج سجے گا، کھلاڑی حریفوں کو زیر کرنے کیلیے پرجوش

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

فائنل کے پہلے میچ میں پاکستان کے نور زمان اور بھارت کے کرشنا مشرا مدمقابل ہوئے جو چار گیمز تک جاری رہا۔ پہلے گیم دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ تھا لیکن نور نےمشرا کو12-10سے شکست دیدی تاہم تاہم کرشنا مشرا نے دوسرا گیم 11-9 سے جیت لیا۔   نور نے آخری گیم3-1 سے جیت کر پاکستان کو فیصلہ کن برتری حاصل  کرنے میں مدد دی۔

اگلے گیم میں دو بار کے ایشین جونیئر چیمپئن اور ایک بار کے برطانوی جونیئر چیمپئن  پاکستان کے  حمزہ خان   بھارت کے  پارتھ امبانی کے مدمقابل آئے ۔ حمزہ بھارتی حریف پر چھائے رہے اور   3-0 سے  جیت اپنے نام کرلی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اسکواش فیڈریشن نے کہاکہ”شاباش ٹیم پاکستان ہمیں آپ پر فخر ہے۔ پاکستان ایک بار پھر ایشین چیمپئن بن گیا ہے اور اس نے ایشین جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ 2023 چنئی کے فائنل میں بھارت کو شکست دے دی۔ پاکستان نے بھارت کو 2-0 سے ہرایا“۔

متعلقہ تحاریر