شاہد آفریدی کی کراچی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر وائرل

عالمی شہرت یافتہ اسٹار کی اجتماع گاہ میں زمین پر سونے کی تصاویر نے  مداحوں کو حیران کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کراچی کے تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمی شہرت یافتہ اسٹار کی اجتماع گاہ میں زمین پر سونے کی تصاویر نے  مداحوں کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک

کراچی میں تین روزہ تبلیغی اجتماع گزشتہ روز نماز فجر کے بعد دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔اجتماع میں شہر بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔اختتامی دعا میں رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔شرکا زارو قطار روتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے رہے۔اس موقع پر ترکی اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے بھی خصوصی دعا کروائی گئی ۔

کراچی تبلیغی اجتماع میں کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل تصاویر میں شاہد آفریدی کو اجتماع گاہ میں لگے خیمے میں زمین پر آرام کرتے دکھایا گیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ اسٹار کو تبلیغی اجتماع میں شرکت کرنے پر صارفین کی جانب سے بے حدسراہا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر