عاقب جاوید نے میری کپتان میں کرکٹ شروع کی تھی، چاہت فتح علی خان کا دعویٰ
عاقب گورنمنٹ ہائی اسکول شیخوپورہ میں جب آپ پہلی بار ٹرائل دینے آئے تھے میں آپ کا کپتان تھا گوکہ آپ کی کوئی گیند وکٹ میں نہیں جاتی تھی لیکن آپ کو ٹیم میں رکھا تھا کیوں کہ آپ کا جمپ لگاکر بولنگ کروانا مجھے پسند تھا، عمران نے بھی آپ کو اسی وجہ سے سلیکٹ کیا تھا، سوشل میڈیا اسٹار کادعویٰ
سوشل میڈیا پر اپنی”گلوکاری“سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے اب عاقب جاوید کا سابق کپتان ہونے کا بھی دعویٰ کردیا۔
چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب نے ان کی کپتان میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
چاہت فتح علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر علی ظفر بھی داد دینے پر مجبور
”شہنشائے ترنم “ چاہت علی خان کا پی ایس ایل کو”سریلا “خراج تحسین
لندن میں صحافی مرتضیٰ علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عاقب جاوید کوسراہتے ہوئے کہاکہ”آپ بہت اچھا کام کررہے ہیں اور پورے پاکستان کے مختلف شہروں میں جاکر ٹرائلز لینا اور کیمپس لگانا آپ کا سب سے اچھا کام ہے“۔
I launched Aqib Javed into cricket and I was his first captain and coach, reveals Chahat Fateh Ali Khan #PSL #lahoreqalandars pic.twitter.com/6NoJ8kUnCi
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 13, 2023
انہوں نے نے عاقب جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” یہ سب کچھ آپ نے مجھ سے سیکھا ہے کیوں کہ گورنمنٹ ہائی اسکول شیخوپورہ میں جب آپ پہلی بار ٹرائل دینے آئے تھے میں آپ کا کپتان تھا گوکہ آپ کی کوئی گیند وکٹ میں نہیں جاتی تھی لیکن آپ کو ٹیم میں رکھا تھا کیوں کہ آپ کا جمپ لگاکر بولنگ کروانا مجھے پسند تھا“۔
انہوں نے کہا کہ”جمپ لگاکر گیند کرنے کی خصوصیت کی وجہ سے ہی عمران خان نے بھی آپ کو رکھا تھا کیوں کہ آپ جمپ لگاکر بال کرواتے تھے تو بیٹسمین کو پتا نہیں چلتا تھا کہ آنے والی آؤٹ سوئنگ ہے یا ان سوئنگ ہے لہٰذا کام کو جاری رکھیں آپ سے انشااللہ جلد ہی ملاقات ہوگی“۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ” پہلی مرتبہ ان کا برطانوی ویزا کرکٹ کی ہی بنیاد پر لگا تھا جبکہ گورنمنٹ کالج لاہور ج اور پنجاب یونیورسٹی میں داخلہ کرکٹ کی بنیاد پر ہی ہوا تھا۔چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ انہوں نے لاہور قلندرز کیلیے گانا لکھا ہے جسے جلد جاری کیا جائے گا ۔