پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھول چٹادی
احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ کے آگے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن 18.5 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر کے 12 رنز کے عوض 5 شکار، ملتان نے 1 وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا، روسو نے دھواں دھار 78 رنز بنائے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں احسان اللہ کی تباہ کن بولنگ اور رائلی روسوکی شاندار بلے بازی کے نتیجے میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2رنز سے ہرا دیا
پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کا فاتحانہ آغاز، ملتان سلطانز کو ایک رنز سے شکست
ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نے کوئٹہ کی بیٹنگ لائن تباہ کردی، انہوں نے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
An utterly dominant performance by @MultanSultans as they return to winning ways at home 🙌#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/xReqV0M1NV
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔کوئٹہ کی جانب سے جیسن روئے 27، مارٹن گپٹل 7، عبدالبنگل زئی ایک، سرفراز احمد 2، عمر اکمل 11، افتخار احمد صفر، محمد نواز 14 اور نسیم شاہ ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
𝐓𝐇𝐔𝐍𝐃𝐄𝐑𝐁𝐎𝐋𝐓𝐒 🚀
Ihsanullah is bowling with serious heat 🔥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/TnLTbRgVeu
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
ملتان کے احسان اللہ نے 5 جبکہ ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور ، اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔
Sealed in style! 😎@MultanSultans romp home with 39 balls to spare 💪#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/dzKwfjXmFP
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 13.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ محمد رضوان 28 اور رائیلی روسو 78 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
Pace ace Ihsanullah stole the show with his five-wicket haul 🏆#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvQG pic.twitter.com/bstZu2b6UZ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 15, 2023
12 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے ملتان سلطانز کے احسان اللہ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔