کراچی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد چیئرمین پی سی بی کا متنازعہ ٹوئٹ

نجم سیٹھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز چلتے رہیں گے کیونکہ ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ٹارگٹ صرف سیکورٹی ادارے اور اسٹیبلشمنٹ ہے۔

کراچی میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی انتہائی متنازعہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کو کوئی خطرہ نہیں ، کیونکہ ٹی ٹی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا ٹارگٹ پاکستان کے سیکورٹی ادارے اور اسٹیبلشمنٹ ہیں۔ نجم سیٹھی کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لکھا ہے کہ ” ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ وہ صرف ریاستی سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو نشانہ بنائیں گے کیونکہ مختلف "معاہدوں” کو توڑا گیا ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز کے ہاتھوں پشاور زلمی کو 56رنز سے شکست

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "پی ایس ایل کو کوئی خطرہ نہیں۔ یہ چلتا رہے گا۔”

Chairman PCB Najam Sethi tweeted

 

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

سر نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "اگر یہ سچ بھی ہے تو یہ ایک بے ذائقہ ٹویٹ اور دوسرا حملے کی دعوت دینے کے مترادف ہے۔ سیٹھی صاحب۔ یاد رہے کہ یہ عمران خان کا فخر تھا کہ طالبان کسی کرکٹ ایونٹ پر حملہ آور نہیں ہوئے۔ یاد رہے انہوں نے سری لنکن ٹیم پر حملہ کیا تھا۔”

انہوں نے مزید  لکھا ہے کہ "آپ صرف یہ کہہ سکتے تھے کہ پی ایس ایل چلے گا کیونکہ بہت سارے اقدامات کررکھے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کا یہ مطلب نہ ہو، لیکن آپ کا یہ پیغام کہ طالبان صرف سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کر رہے ہیں، بہت ناگوار ہے۔”

 

فیض محمد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہےکہ "ہاہاہاہا خود کو تسلی دے رہے ہیں یا کھلاڑی کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟”

محمد علی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "نجم سیٹھی صاحب آپ کے ٹوئٹ سے اچھا تاثر نہیں گیا ، نہ کرتے تو بہتر تھا۔”

ورک شاہزیب نامی ٹوئٹر صارف نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "سیٹھی تم نے بات بھی گھٹیا کی اور آدمی تو ویسے ہی گھٹیا ہو۔”

نادر عباس نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ہمیشہ منہ سے گند ہی نکالتے ہو۔”

متعلقہ تحاریر