پی ایس ایل 8: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا

سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا، 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز 135رنز پر ڈھیر ہوگئے، 3 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی بہترین کھلاڑی قرار

پی ایس ایل 8 کے 10 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو 63 رنز سے شکست دیکر آؤٹ کلاس کردیا۔

 نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دینے کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8: پشاور زلمی کے ہاتھوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے شکست

شاہد آفریدی کی نصیحت کام نہیں آئی، محمد عامر کی پھر بدتمیزی

لاہور قلندرز کے بلےبازوں نے  گلیڈی ایٹرز  کےبولرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ و20 اوور میں وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز کا مجموعہ ترتیب دیتے ہوئے کوئٹہ کو جیت کیلیے 199 رنز کا مشکل ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شائی ہوپ 47، سکندر رضا 32 اور مرزا طاہر بیگ 31 رنز  بناکر نمایاں بلے باز ثابت ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے قیس احمد اور اوڈین اسمتھ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں کوئٹہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 135 رنز بناسکی۔ جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کپتان شاہین شاہ آفریدی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پی ایس ایل میں اب تک کوئٹہ نے 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں اسے کامیابی اور 3 میں شکست ہوئی ہے۔لاہور قلندرز 3 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے اسے 2 میں کامیابی اور ایک میں شکست ہوئی ہے۔

متعلقہ تحاریر