بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم زلمی کی کینسر کو شکست دینے والے سپر ہیروز سے ملاقات
ننھے پرستار کا ڈیرن سیمی اور بابر اعظم کو پشاوری چبلوں اور ٹوبی کا تحفہ، کپتان اور ہیڈ کوچ سمیت کھلاڑیوں نے بچوں کے کپڑوں پر آٹو گراف دیے اور اپنے دستخطوں سے مزین کرکٹ بیٹس اور کیپس بھی دیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں انڈس اسپتال کے تعاون سے کینسر جیسی موذی بیماری کو شکست دینے والے سپر ہیروز سے ملاقات کی ہے۔
کھلاڑیوں کی کینسرکا کامیابی سے مقابلہ کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصاویر اور وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعدملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست
پی ایس ایل 8: قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو آؤٹ کلاس کردیا
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے مقابلے پوری آب و تاب سے جاری ہیں۔کھلاڑی فارغ اوقات میں کراچی اور ملتان سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ رفاہی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
پشاور زلمی کے کھلاڑیوں نے زلمی فاؤنڈیشن اور انڈس اسپتال کراچی کے تعاون سے گزشتہ روز کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی قیادت میں کینسر کو شکست دینے والی نوجوان سپر ہیروز سے ملاقات کی ہے۔
کپتان بابر اعظم نے اس ملاقات کی تصاویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”نوجوان سپر ہیروز سے ملنا ہمیشہ ایک خوشگوار تجربہ ہے،تمام بچوں کو تھوڑی مدد، چھوٹی سی امید، اور کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو ان پر یقین کرے“۔
Always a delightful experience meeting the young superheroes.
All kids need is a little help, a little hope, and someone who believes in them.
On that note; please say a prayer for Hammad Khan, a young warrior and an avid cricket fan who left for his heavenly abode. pic.twitter.com/nBdoFpWiRS
— Babar Azam (@babarazam258) February 22, 2023
اس موقع پر بابر اعظم نے کینسر کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے زندگی کی بازی ہارنے والے اپنے کمسن پرستار کویاد کرتے ہوئے لکھاکہ”براہ کرم ایک نوجوان جنگجو اور کرکٹ کے شوقین حماد خان کے لیے دعا کریں جو جنت میں واقع اپنی قیام گاہ کی جانب روانہ ہوچکا ہے“۔
ملاقات کے موقع پر ننھے پرستار نے ڈیرن سیمی اور بابر اعظم پشاوری چبلوں اور ٹوبی کا تحفہ دیا جبکہ بابر اعظم اور ڈیرن سیمی سمیت کھلاڑیوں نے بچوں کے کپڑوں پر آٹو گراف دینے کے علاوہ اپنے دستخطوں سے مزین کرکٹ بیٹ اور کیپس کا تحفہ دیا۔
I would like to request you all to please come out and help out one star boy. He’s a lively kid and is in urgent need of support from all of us. May Almighty make things easier for him and his family. https://t.co/7amKXoiwV3
— Babar Azam (@babarazam258) January 5, 2023
یاد رہے کہ بابراعظم نے گزشتہ برس 31 دسمبر کو کراچی کے مقامی اسپتال جاکر بلڈکینسر میں مبتلا حماد خان سے ملاقات کی تھی اور اسے اسٹیڈیم لے جاکر پی ایس ایل میچز دکھانےاور پاکستانی ٹیم سے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا تاہم بیماری نے کمسن پرستار کو مہلت نہیں دی۔