پی ایس ایل 8: اعظم خان کی دھواں دھار اننگزکی بدولت اسلام آباد نے کوئٹہ کو پچھاڑدیا

اعظم خان کی 42گیندوں پر 97رنز کی برق رفتار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 220رنز بنائے، کوئٹہ کی ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اعظم خان بہترین کھلاڑی قرار

پی ایس ایل 8 کے تیرہویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اعظم خان کی 97 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈ ی ایٹر کو یکطرفہ مقابلے میں بچھاڑ دیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 157رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی سی بی کا حکومت پنجاب کو الٹی میٹم، میچز کراچی منتقلی کا شیڈول تیار

بابر اعظم کی زیر قیادت ٹیم زلمی کی کینسر کو شکست دینے والے سپر ہیروز سے ملاقات

 کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نےٹاس  جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ متاثر کن نہیں تھا، کولن منرو 38 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شاداب خان 12 رنز ہی بنا سکے لیکن اس کے بعد اعظم خان اور آصف علی نے کوئٹہ کے بولرز کے خلاف چوکے چھکوں کی برسات کر دی۔

آصف علی 24 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور سنچری سے صرف 3 رنز کی دوری پر اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور محمد حسنین مہنگے بولرز ثابت ہوئے اور دونوں نے بالترتیب 55 اور 52 رنز دیے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 157رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ سرفراز احمد نے 41 اور محمد افتخار نے 39 رنز کی اننگز کھیلیں۔

اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی اور حسن علی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاداب خان اور ابرار احمد کے حصے میں آئیں۔ اعظم خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

متعلقہ تحاریر