امید ہے کراچی کی شکست کا بدقسمت سلسلہ آخر کارختم ہوگیا، ہمایوں سعید

کراچی کنگز نے گزشتہ روز  پی ایس ایل کے اہم میچ میں ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دیدی تھی۔

اداکار ہمایوں سعید  نے ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کی کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے  ٹیم کے مالک سلمان اقبال کو مبارکباد دی ہے۔

کراچی کنگز نے گزشتہ روز  پی ایس ایل کے اہم میچ میں ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دیدی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

فخر کی طوفانی اننگز، شاہین کی تباہ کن بولنگ، لاہور نے پشاور کو آؤٹ کلاس کردیا

پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور اور پنڈی میں ہوں گے، نجم سیٹھی

ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ شاباش کراچی کنگز، مجھے امید ہے کہ شکست کا بدقسمت سلسلہ آخر کار ختم ہوگیا،انہوں نے فرنچائز کے مالک سلمان اقبال کو بھی مبارکباد پیش کی۔

یاد رہے  کہ پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز اب تک 6 میں سے صرف 2 میچز ہی جیت سکی ہے۔ابتدائی 3 میچز میں پشاور ، اسلام آباد اور کوئٹہ سے مسلسل 3 شکستوں کے بعد کراچی نے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دی تھی ۔

  پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 3 رنز سے شکست کے بعد کراچی نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلتانز کو 66 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر حساب برابر کردیا۔

متعلقہ تحاریر