حسن علی نے وکٹ لینے کےبعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی

پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل نے وکٹ لینے کے بعد فاسٹ بولر سے مخصوص انداز اپنانے کی فرمائش کی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی نے وکٹ لینے کے بعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی۔

پی ایس ایل  کے ٹوئٹر ہینڈل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں حسن علی کی وکٹ لینے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے فاسٹ بولر سے جنریٹر نہ چلانے کی وجہ پوچھی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

امید ہے کراچی کی شکست کا بدقسمت سلسلہ آخر کارختم ہوگیا، ہمایوں سعید

فخر کی طوفانی اننگز، شاہین کی تباہ کن بولنگ، لاہور نے پشاور کو آؤٹ کلاس کردیا

فاسٹ بولرز اپنی جارحانہ طبیعت کی وجہ سے مشہور ہوتے ہیں اور اکثر فاسٹ بولرز وکٹ لینے کے بعد جارحانہ انداز اپناتے ہیں تاہم قومی ٹیم اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن اپنی خوش مزاجی کی وجہ سے مشہور ہیں اور وکٹ لینے کے بعد جارحانہ انداز اپنانے کےبجائے ایک مخصوص انداز اپناتے ہیں جسے پاکستان سپرلیگ کے ٹوئٹر ہینڈل نے جنریٹر چلانے کے انداز سے تشبیہ دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف حالیہ میچ میں فاسٹ بولر نے یکے بعد دیگر  دو وکٹیں حاصل کیں تو پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل نے حسن کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ”جنریٹر چلاؤ یار“۔حسن علی جواب میں لکھاکہ”پٹرول بہت مہنگا ہے“۔

متعلقہ تحاریر