لاہور قلندرز کا جادو چل گیا،اسلام آباد یونائیٹڈ201رنز کے تعاقب میں 90رنز پر ڈھیر
پی ایس ایل 8 کے 16ویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
لاہور قلندرز کے 201 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
حسن علی نے وکٹ لینے کےبعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی
امید ہے کراچی کی شکست کا بدقسمت سلسلہ آخر کارختم ہوگیا، ہمایوں سعید
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔
A routing in Lahore as the hosts win by 1️⃣1️⃣0️⃣ runs!#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvIU pic.twitter.com/lTS1QtA9sN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2023
لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے سب سے زیادہ 45رنز بنائے، فخر زمان نے 36 اور سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
🌟 The match-winner for @lahoreqalandars 🌟#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvIU pic.twitter.com/yMmaBT7GM7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2023
جواب میں اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آؤٹ ہوگئی۔رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔لاہور قلندر کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
Lahore Qalandars top points table after record win over Islamabad United
Read more: https://t.co/RcNarWxu27#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvIU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 27, 2023
پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 5 میچز میں سے 4 جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں سے 3 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔