قومی کرکٹر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش

سابق کپتان اظہر علی، عمر گل،سہیل تنویر،محمد نواز،شرجیل خان اور دیگر نےبیٹی کی پیدائش پر آل راؤنڈر کو مبارکباد پیش کی، افتخار احمد نے فرداً فرداً سب کا شکریہ اداکیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر ان دنوں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور قلندرز کا جادو چل گیا،اسلام آباد یونائیٹڈ201رنز کے تعاقب میں 90رنز پر ڈھیر

حسن علی نے وکٹ لینے کےبعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی

آل راؤنڈر نے ٹوئٹ کے ذریعے اپنے دوستوں اور پرستاروں کو بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سے آگاہ کیا۔ انہوں نے  بیٹی کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” ہمارے خاندان میں ننھی پری کا اضافہ ہوا ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے قومی کرکٹر کو بیٹی کی ولادت پر  مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے“۔

سابق کپتان اظہر علی، عمر گل،سہیل تنویر،محمد نواز،شرجیل خان اور دیگر نےبیٹی کی پیدائش پر آل راؤنڈر کو مبارکباد پیش کی، افتخار احمد نے فرداً فرداً سب کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ تحاریر