بسمہ معروف پاکستان ویمز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں لیکن خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کیلیے کھیلتی رہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی، نجم سیٹھی
پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف مستعفی ہوگئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستانی ایتھلیٹس نے ایشین جوجٹسو چیمپین شپ بنکاک میں چاندی کا تمغہ جیت لیا
حسن علی نے وکٹ لینے کےبعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی
نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہاکہ بسمہ نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں لیکن خوشی کی بات ہے کہ وہ پاکستان کیلیے کھیلتی رہیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔
I have accepted resignation of @maroof_bismah Captain of Pakistan Women’s National Team. She wants to make way for a younger colleague. But happily she will continue to play for Pakistan and bring laurels for her country.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 28, 2023
واضح رہے کہ2006 میں 15سال کی عمر میں ویمنز ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف ڈیبیو کرنے والی بسمہ نے 2017 میں قومی ویمز کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی۔
ان کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی۔اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔