مریم نفیس نے اسلام آباد کی شکست پر اعظم خان کو بلے سے دھوڈالا
لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں اعظم خان صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ مریم نفیس کو پی ایس ایل 8 کے حالیہ میچ میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی شکست پر غصہ آگیا۔
اداکارہ نے اپنے شہر کی ٹیم کی شکست پر دلبرداشتہ ہوکر مڈل آرڈر بلے باز اعظم خا ن کو بلے سے دھوڈالا۔
یہ بھی پڑھیے
بسمہ معروف پاکستان ویمز کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی
حسن علی نے وکٹ لینے کےبعد جنریٹر نہ چلانے کی وجہ بتادی
مریم نفیس نے لاہور قلندر ز کے ہاتھوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز اعظم خان بیٹھے ہوئے ہیں اور مریم نفیس ان کے سر پر کرکٹ بیٹ لیے کھڑی ہیں۔
• 😒@MAzamKhan45 #IUvsLQ pic.twitter.com/E3XLelQUHr
— Mariyam Nafees Amaan (@MariyamNafeees) February 27, 2023
وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نفیس اعظم خان کو بلے سے مارنے کا انداز اپنا رہی ہیں اور وہ معصومیت سےاداکارہ کو دیکھ رہے ہیں۔عقب میں کامیڈین مومن ثاقب کو بھی مضحکہ خیز حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں افسردہ چہرے والے ایموجی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ مقابلہ لاہور قلندرز کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں اعظم خان صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔