فخر زمان کی شاندار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

فخر زمان کی 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں پر مشتمل 115رنز کی اننگز کی بدولت لاہور قلندرز نے 226 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 119 رنز پر ڈھیرہوگئی۔

 پی ایس ایل 8 کے 26 ویں میچ میں فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 119 رنز کے بڑے فرق سے  شکست دے دی۔

لاہور قلندرزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد کوالیفائر مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔دوسری ٹیم کافیصلہ اتوار کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل 8 میں بقا کی جنگ، کوئٹہ  نے پشاور کا 241رنز کاریکارڈ ہدف عبور کرلیا

پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کے ساتھ  ساتھ انکے والدین کا جذبہ بھی عروج پر

 

اولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  لاہور قلندرز نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 226 رنز بنائے۔

فخرزمان نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ کامران غلام 41 اور سیم بلنگز نے 32 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ویسا 6 اور عبداللہ شفیق ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے، راشد خان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

 اسلام آباد کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

227 رنز کےتعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 16ویں اوورز  میں صرف 107 رنز بنا کرڈھیر ہوگئی۔ حسن علی اور الیکس ہیلز 18، 18 رنز بناکر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 15 ، شاداب خان 12 اور کولن منرو نے 11 رنز بنائے، آصف علی 7، فہیم اشرف 4 اور مبصر خان 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اعظم خان ہاتھ زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آسکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 4 جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے 2،2 اور ڈیوڈ ویزے نے 1 وکٹ حاصل کی۔شاندار سنچری کی بدولت فخر زمان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد  لاہور قلندرز  نے پی ایس ایل کوالیفائیرمرحلے میں  جگہ پکی کرلی ہے۔دوسری کوالیفائر ٹیم کا فیصلہ اتوار کو پشاور زلمی اور  اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر