5 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 8 کا آخری مرحلہ کھیلنے سے محروم رہیں گے

ملتان  کے عقیل حسین ،ڈیوڈ ملر، پشاور  کے رامن پاوول،کوئٹہ  کے اوڈین سمتھ اور اسلام آباد کےرسی ونڈرڈسن  جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کی سیریز میں شرکت کریں گے

پی ایس ایل 8 میں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کے5 کھلاڑی آخری مرحلہ نہیں کھیلیں گے۔

ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے عقیل حسین، پشاور زلمی کے راومن پاوول اور کوئٹہ کے اوڈین اسمتھ آج رات جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی پھر 242 رنز کے دفاع میں ناکام، ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں جگہ بنالی

سائمن ڈول کو حسن علی کی اہلیہ پر لاعلمی میں کیا گیا تبصرہ مہنگا پڑگیا

تینوں پلیئرز جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل ہیں۔ملتان سلطانز کے ساؤتھ افریقن پلیئرز ڈیوڈ ملر ٹیم کو آخری لیگ میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ملتان سلطانز آخری گروپ میچ ہفتے کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

اسلام آباد کے رسی ون ڈر ڈسن اپنی ٹیم کو آخری میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ رسی ون ڈر ڈسن انٹرنیشنل کمٹمنٹ کی وجہ سے آج ساؤتھ افریقا روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ تحاریر