نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ ، پہلے روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں فاتح

چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 15 مارچ کو ہوگی۔

اسلام آباد: 17 ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں نیشنل ویمن بیس بال چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی پھر 242 رنز کے دفاع میں ناکام، ملتان سلطانز نے کوالیفائر میں جگہ بنالی

فخر زمان کی شاندار سنچری، قلندرز نے یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کردیا

چیمپیئن شپ کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے کیا۔ اس موقع پر بحریہ ٹاؤن لاہور کے جنرل منیجر غلام مرتضی چیمہ کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں چیمپئن شپ کے افتتاحی روز پہلے میچ اسلام آباد نے بلوچستان کو 4-9 اسکور سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو 2-9 اسکور کامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب،  سندھ،  بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد کے علاوہ پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا،ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیمیں شامل ہیں۔

چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 15 مارچ کو ہوگی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ تحاریر