اولمپیئن ماہور شہزاد لگاتار 7ویں بار بیڈمنٹن کی قومی چیمپئن بن گئیں
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز اوردیگر نے اہم کامیابی پر ماہور شہزاد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اولمپیئن ماہور شہزاد نے مسلسل 7ویں باربیڈمنٹن کی قومی چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماہورشہزاد عالمی سطح پر تو ملک کا نام روشن نہیں کرسکیں لیکن قومی چیمپئن کےاعزاز پر کامیابی سے قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بیڈمنٹن چیمپئن ماہورشہزاد کے امتحانات میں شاندار نتائج
پاکستانی اولمپئینز کی حوصلہ افزائی سے زیادہ حوصلہ شکنی
ماہورشہزاد نے ٹوئٹر ہینڈل ٹرافیز کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”الحمد للہ! میں مسلسل 7ویں بار بیڈمنٹن کی قومی چیمپئن بن گئی ہوں“۔ انہوں نےمحبت، حمایت اور دعائیں کرنے والے پرستاروں سے اظہار تشکر بھی کیا۔
Alhumdulillah, I have become The NATIONAL BADMINTON CHAMPION OF PAKISTAN 🇵🇰 for the SEVENTH (7th) consecutive year.
Thank you all for your love, prayers, and support 💕🙂.#ShukarAlhumdulillah #NationalBadmintonChampion #7thConsecutiveyear#Olympian#NationalChampionship2023 pic.twitter.com/zjHNZPVItS
— Mahoor Shahzad (@OfficialMahoor) March 12, 2023
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف،پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر کائنات امتیاز اوردیگر نے اہم کامیابی پر ماہورشہزاد کو مبارکباد پیش کی ہے۔
واضح رہے کہ ماہورشہزاد نے حالیہ اولمپکس کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی تمغہ جیتنے میں ناکام رہی تھیں۔ماہور شہزاد نے گزشتہ برس نومبرمیں رشتہ ازدواج میں بھی منسلک ہوگئی تھیں۔شادی کے بعد ماہور شہزاد کی یہ پہلی بڑی کامیابی ہے۔