اعظم خان کا قومی ٹیم میں سلیکشن پر انوکھے انداز میں جشن

پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اعظم خان کو افغانستان کیخلاف ہوم سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے جارح مزاج بلے باز اعظم خان نے  قومی ٹیم میں منتخب کیے جانے پر انوکھے انداز میں جشن منایا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں افغانستان کیخلاف ہوم سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم آرام کے نام پاک افغان سیریز سے باہر، شاداب خان کپتان مقرر

پی ایس ایل 8: پلے آف مرحلے کیلیے ٹیموں کی صف بندی مکمل

افغانستان کیخلاف سیریز کیلیےقومی ٹیم کا حصہ بننے والے اعظم خان نے ٹوئٹ میں اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہوں آدھی پاکستانی ٹیم اور آدھی اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ پہن رکھی ہے۔

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھاکہ”یہاں بھی اور وہاں بھی “۔صارفین نے اعظم خان کے ٹوئٹ پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے ان  کے موٹاپے کو جواز بناکر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کئی صارفین نے انہیں ان چکروں میں پڑنے کے بجائے اپنی کارکردگی کا تسلسل برقراررکھنے کا مشورہ دیا۔

متعلقہ تحاریر