چیئرمین پی سی بی کا نگراں وزیر اعلیٰ سے پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے لیے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، تحریک انصاف نے 19 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان بھی کررکھا ہے
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لیے سیکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ پیغام کے ذریعے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پی ایس ایل کے فائنل کی سیکیورٹی بہتر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
5 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 8 کا آخری مرحلہ کھیلنے سے محروم رہیں گے
نجم سیٹھی ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کو یاد دہانی کروائی کہ پاکستان سپر لیگ (8) کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔حکومت سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کے اقدام کرے۔
@MohsinnaqviC42 HBLPSL8 multi million dollar Final on 19 March will be played before 25k people at Gadafi Stadium & 100 m across the globe. This is Pakistan’s finest showcase. Punjab govt must ensure failsafe security & smooth traffic flow to facilitate peoples access to stadium.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 14, 2023
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کا فائنل پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہو گا جس کے لیے پنجاب حکومت نے سخت سیکیورٹی فراہم کرنے اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی ۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت سٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔ اسٹیڈیم میں 25 ہزار سے زائد تماشائی میچ دیکھنے کے لیے آئیں گے ۔
واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے 19 مارچ بروز اتوار مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے ۔ پی ٹی آئی نے اس حوالے سے انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کی ہے ۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل کی وجہ سے دن میں جلسہ رکھا گیا ہے جبکہ جلسہ پر امن ہوگا ،انتظامیہ جلسے کی سکیورٹی کیلئے انتظامات مکمل کرے ۔