سٹے باز کمپنی نے پی ایس ایل کے بعد ٹک ٹاکرز تک رسائی حاصل کرلی

معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سٹے باز کمپنی ون ایکس بیٹ سے اشتراک کرلیا، وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پی ایس ایل  کے راستے پاکستان میں سرگرم ہونے والی سٹے باز کمپنی نے نوجوانوں تک رسائی کے سب سے موثر ذریعے ٹک  ٹاکرز تک  رسائی حاصل کرلی۔

پاکستان کی سب سے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سٹے باز کمپنی ون ایکس بیٹ سے اشتراک کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

چیئرمین پی سی بی کا نگراں وزیر اعلیٰ سے پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ

اعظم خان کا قومی ٹیم میں سلیکشن پر انوکھے انداز میں جشن

 

سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ون ایکس بیٹ کیلیے بنائی گئی تشہیری وڈیو وائرل ہوگئی۔اسپورٹس جرنلسٹ ارسلان جٹ نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ارسلان جٹ نے اپنے ٹوئٹ میں جنت مرزا کی ون ایکس بیٹ کمپنی کیلیے تیار کی گئی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ” پی ایس ایل سے انٹری لے کر اب ٹک ٹاکرز اور مختلف انفلوسرز کے ذریعے ون ایکس بیٹ کی باقاعدہ تشہیر شروع کردی گئی ہے، پی سی بی نے جوئے کی کمپنیوں کو متبادل ناموں سے انٹری دی جو اب اصل نام سے پروموشن کرنا شروع ہوگئی ہیں“۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  پی ایس ایل 8 کے دوران کھیلوں میں سٹے کے برانڈ ون ایکس بیٹ اور کرپٹو کرنسی کی تشہیر  پر پی سی بی کو  خط لکھ کر  تحفظات کا اظہارکیا تھا۔

متعلقہ تحاریر