پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ کر پی ایس ایل 8 سے باہر کردیا
پشاور زلمی کے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ 171 رنز بناسکی، زلمی کے کپتان بابر اعظم نصف سنچری بناکر تیز ترین 9 ہزار ٹی 20 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے
پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرا کر پی ایس ایل سے باہر کردیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے اہم میچ میں نصف سنچری اسکورکرکے ٹی 20 کرکٹ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8 کا کوالیفائر: سلطانز نے قلندرز کو دھول چٹاکر فائنل میں جگہ بنالی
سٹے باز کمپنی نے پی ایس ایل کے بعد ٹک ٹاکرز تک رسائی حاصل کرلی
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں بوندا باندی کے سبب ٹاس کچھ تاخیر سے ہوا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 4.4 اوورز میں 60 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، صائم ایوب 23 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی پانچویں ففٹی مکمل کی اور وہ 39 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
محمد حارث نے بھی 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ حسیب اللہ نے 16 اور ٹام کوہلر کیڈمور نے 16 رنز بنائے۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔
.@IsbUnited bowlers made a strong comeback in the death overs but not before @PeshawarZalmi captain @babarazam258 headlined a dominant show.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/5Sp9vvI0w5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، فضل حق فاروقی، حسن علی اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جواب میں اسلام آباد کی ٹیم ہدف حاصل نہ کرسکی اور شکست کھا گئی۔ اسلام آباد کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔
184رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کی پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی اور رحمان اللہ گرباز10 رنز بناکر عظمت اللہ عمرزئی کی گیند پر مجیب الرحمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد ایلکس ہیلز اور صہیب مقصود نے اسلام آباد کی اننگز کو سہارا دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 115 رنز بنانے کے بعد صہیب مقصود 48 گیندوں پر 60 رنز بناکر عامر جمال کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
ٖ
.@PeshawarZalmi‘s pace battery pull off one of the most memorable comebacks 🔥@IsbUnited‘s journey ends today.#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/4dOvMNlY7s
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
اس کے علاوہ ایلکس ہیلز 57 اور شاداب خان 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پشاور کی جانب سے عامر جمال اور سلمان ارشاد نے آخری اوورز میں شاندار بولنگ کی اور دونوں نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
🌟 Player of the Match 🌟 #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/TsSHzxJabF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
پشاور زلمی سے شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل 8 سے باہر ہوگئی جبکہ پشاور زلمی فائنل میں رسائی کیلیے آج دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز کا مقابلہ کرے گی۔دوسرے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم کل فائنل میں ملتان سلطانز کے مدمقابل آئے گی۔
دریں اثنا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف شاندارنصف سنچری اسکور کرنے والے بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں، بابر اعظم نے کیریئر کی 245 ویں اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے۔
If ‘𝗳𝗮𝘀𝘁𝗲𝘀𝘁 𝘁𝗼 𝟵𝟬𝟬𝟬 𝗧𝟮𝟬 𝗿𝘂𝗻𝘀’ had a face 🌟👏🏻#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvPZ pic.twitter.com/IOEfdXbPik
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے 249 اننگز میں 9 ہزار رنز مکمل کیے تھے، بھارت کے ویرات کوہلی نے 271، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 273 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
بابر اعظم نے 8 ہزار سے 9 ہزار رنز کا سفر صرف 27 اننگز میں مکمل کیا۔ ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔تیز ترین 8 ہزار رنز اور تیز ترین 6 ہزار رنز کی فہرست میں بابر کا دوسرا نمبر تھا۔
بابر نے ایک ہزار رنز 36ویں ، دو ہزار رنز 70ویں، تین ہزاررنز 92ویں، چار ہزار 115 ویں جبکہ پانچ ہزار رنز 145 ویں اننگز میں مکمل کیے تھے۔پاکستانی بیٹر نے 6 ہزار رنز کا سنگ میل 165ویں، سات ہزاررنز 187 ویں اور آٹھ ہزار رنز 218 ویں اننگز میں مکمل کیے تھے۔