بارش کے پیش نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل

چیئرمین پی بی سی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکتھے ہوئے تمام فرنچائز سے مشاورت کے بعد اتوار کے روز ہونے والا فائنل اب ہفتے کے روز 18 مارچ کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے خراب موسم کی کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے فائنل اب اتوار کی بجائے ہفتے کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اتوار اور پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا جائے گا۔ فائنل اس سے قبل اتوار 19 مارچ کو لاہور میں ہونا تھا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے فائنل میں بارش کا امکان ہے۔ اصل میں پی سی بی   اور فرنچائزز فکر مند ہیں کہ فائنل میں خلل نہ پڑ جائے۔ لہذا، ہم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کا فائنل 19 مارچ 2023 کو کرانے کی بجائے 18 مارچ بروز ہفتہ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فائنل کے لیے پہلے سے خریدے گئے ٹکٹ کارآمد رہیں گے۔”

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پا ایس ایل سیزن 8 ہمارا شاندار ایونٹ ہے۔ تمام ٹیمیں نہ صرف فائنل میں شرکت کے لیے بلکہ سپرنوو ٹرافی کو اٹھانے کے لیے پورے سال ہدف کو حاصل کرنے کرنے کے لیے تیاری کرتی ہیں، جب کہ کرکٹ کے شائقین بھی اپنی پسندیدہ ٹیم کو چیمپیئن بننے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ کر پی ایس ایل 8 سے باہر کردیا

پی ایس ایل 8 کا کوالیفائر: سلطانز نے قلندرز کو دھول چٹاکر فائنل میں جگہ بنالی

دوسری جانب پی سی بی انتظامیہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے لیے خریدے گئے ٹکٹ ہفتہ کے لیے کارآمد رہیں گے۔ ایونٹ کے ہیش ٹیگز #HBLPSL8 اور #SabSitarayHumaray ہیں۔ میچ کا شیڈول پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔

ٹورنامنٹ کا سرکاری نام HBL PSL ہے۔ میڈیا ہاؤسز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ تمام تحریروں، سرخیوں اور بلیٹن میں ایونٹ کا صحیح نام استعمال کریں۔

متعلقہ تحاریر