لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آج لگاتار دوسری بار پی ایس ایل کے فائنل میں ٹکرائیں گے
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو4وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی، شاہین الیون نے 172رنز کا ہدف19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مسلسل دوسری بارقذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
یہ بھی پڑھیے
بارش کے پیش نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے فائنل کا شیڈول تبدیل
چیئرمین پی سی بی کا نگراں وزیر اعلیٰ سے پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی سخت کرنے کا مطالبہ
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئےپی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور بابر اعظم نے کیا لیکن صائم ایوب 15 کے مجموعے پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
INTO THE FINALS 👏@lahoreqalandars set up a rematch with @MultanSultans for the Saturday showdown after completing an excellent chase today 👌#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvPZ pic.twitter.com/yYFKdEwowk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023
پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد بابر اعظم اور محمد حارث نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم بابر اعظم 42 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے جبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین ایک بار پھر مہنگے بولر ثابت ہوئے اور انہوں نے 4 اوورز میں 41 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
لاہور قلندرز نے172رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور کی جانب سے اوپنر مرزا بیگ 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آخرمیں سکندر رضا اور کپتان شاہین آفریدی نے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
🌟 PLAYER OF THE MATCH MTB🌟#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #LQvPZ pic.twitter.com/oSqOf66VhF
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023
سکندر رضا 14 گیندوں پر 23 اور شاہین آفریدی 4 گیندوں پر 12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 2، وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔لاہور قلندرز کے اوپنر مرزا طاہر بیگ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
🎉HBL PSL8 FINAL & CLOSING CEREMONY🎉@MultanSultans vs @lahoreqalandars
🗓️18th March 2023
⏰ Gates Open at 4 PM
🏟️ Gaddafi Stadium, Lahore#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 I #MSvLQ pic.twitter.com/mBmg8Iddrr— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2023
پی ایس ایل 8 کا فائنل آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلاجائے گا جس میں مسلسل دوسری باار لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔