پنجاب میں عام انتخابات کے باعث نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے، نجم سیٹھی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ابتدائی طور پر پاکستان کے خلاف اپریل-مئی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ نے 13 اپریل سے 7 مئی تک کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں پانچ ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے میچز کھیلنے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
کوہ پیما شہروز کاشف نے مزید 2 گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیے
پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ کر پی ایس ایل 8 سے باہر کردیا
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ تاہم 30 اپریل کو پنجاب میں عام انتخابات کے باعث شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز اپنے وقت پر ہو گی تاہم انتخابات کی وجہ سے کچھ تبدیلی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "پنجاب میں عام انتخابات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جائے گی، سیریز کراچی سے شروع ہونے والی تھی جب کہ بعد میں لاہور اور راولپنڈی میں ہونا تھی ، تاہم اب اس میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی، ہم تفصیلات کا اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔”
نیوزی لینڈ کے دورے کا ابتدائی شیڈول
13 اپریل – نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی میں پہلا T20I
15 اپریل – دوسرا T20I نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی میں
16 اپریل – نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی میں تیسرا T20I
19 اپریل – نیشنل بینک کرکٹ ایرینا، کراچی میں چوتھا T20I
23 اپریل – قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں 5واں T20I
26 اپریل – پہلا ون ڈے قذافی اسٹیڈیم، لاہور
28 اپریل – دوسرا ون ڈے قذافی اسٹیڈیم، لاہور
یکم مئی – تیسرا ون ڈے قذافی اسٹیڈیم، لاہور
4 مئی – چوتھا ون ڈے قذافی اسٹیڈیم، لاہور
7 مئی – 5 واں ون ڈے قذافی اسٹیڈیم، لاہور