شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کی ٹیم کے کپتان مقرر،اہلیہ کے ساتھ تصویر وائرل
۔پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید کی سربراہی میں قائم آزاد پینل نے مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ماہرین کرکٹ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 کی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا ۔
دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کی پی ایس ایل 8 کی ٹرافی اور اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ایس ایل 8 کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے نام ، بیشتر ایوارڈز ملتان سلطانز کے نام
پنجاب میں عام انتخابات کے باعث نیوزی لینڈ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے، نجم سیٹھی
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہفتے کو پی ایس ایل 8 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دیکر مسلسل دوسری بات پی ایس ایل کے چیمپئن بننے کے بعد خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں ۔
Alhamdulillah 🤲🇵🇰 pic.twitter.com/czebVLa5AX
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) March 19, 2023
شاہین کو ٹورنامنٹ میں عمدہ کپتانی کرنے پر پی سی بی کے ماہرین پرمشتمل ٹیم نے ایک بڑے اعزاز سے نوازا ہے۔پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین ہارون رشید کی سربراہی میں قائم آزاد پینل نے مسلسل دوسری مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتنے والے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل 8 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔
شاہین کو کپتان نامزد کرنے والے تبصرہ نگاروں میں بازید خان، ڈیرن گنگا، نک نائٹ اور ثنا میر بھی بطور ممبر شامل تھے۔
Shaheen with his wife Ansha Afridi
Happy Wife & Happy Life… #ShaheenShahAfridi pic.twitter.com/Wek1YDKZrI— Fawad Abbas (@fawadkhanfc) March 19, 2023
دوسری جانب پی ایس ایل ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کی اپنی اہلیہ کے ساتھ گراؤنڈ میں لی گئی تصویر وائرل ہوگئی۔دونوں میاں بیوی کو قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔فائنل میچ کے دوران شائقین نے اندازہ لگایا کہ انشا کی موجودگی کی وجہ سے شاہین اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔