ثانیہ مرزا عمرہ کرنے پہنچ گئیں، پرستاروں کو شعیب ملک کی فکر ستانے لگی

ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک اور اہلخانہ کے ساتھ مدینہ منورہ سے تصاویر شیئر کردیں، صارفین نے شعیب ملک کی غیر موجودگی کی وجہ پوچھ لی

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی آل راؤنڈ ر شعیب ملک کی مبینہ طلاق ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی۔

اس مرتبہ  ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کے بغیر عمرے کی ادائیگی پرستاروں کیلیےپریشانی کا سبب بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کی اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد، شنیرا اکرم کا رومانوی انداز میں جواب

سائمن ڈول کو حسن علی کی اہلیہ پر لاعلمی میں کیا گیا تبصرہ مہنگا پڑگیا

 

بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ان دنوں عمرے کی ادائی کیلیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ثانیہ مرزا نے  اپنے انسٹاگرام پرمدینہ منورہ سے  اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک  اور دیگر اہلخانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں انہیں مسجد نبوی کے صحن، احد کے میدان اور ہوٹل کے کمرے میں دیکھاجاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ”الحمدللہ! اللہ ہمارے دعاؤں کو قبول فرمائے،آمین“۔

تاہم پرستاروں کیلیے تشویش کی بات یہ ہے کہ ان تصاویر میں بھی شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔کئی صارفین نے سابقہ ٹینس اسٹار سے شعیب ملک کی عدم موجودگی سے متعلق سوال کیا جس پر صارفین ہی نے جواب دیا کہ ان دونون کی طلاق ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ کی ریٹائرمنٹ اور اس کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر