قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کسی بھی پاکستانی کا خواب ہے، شاداب خان
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹینڈ ان کپتان شاداب خان افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریر جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کپتان شاداب خان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچ گئی ، ٹیم افغانستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی ، کپتان شاداب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے ہم جارحانہ اور جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔
پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا کل سے شارجہ میں آغاز ہوگا ، قومی کرکٹ ٹیم کپتان شاداب خان کی قیادت میں یو اے ای پہنچ گئی ہے ، پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں رات نو بجے مدمقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے
شاہین آفریدی کا لنڈی کوتل کے تاریخی خیبر میس کا دورہ: فوجیوں کے ساتھ خوشگوار دن گزارا
کھیلوں کے سامان کی صنعت سے پاکستان کیلیے اچھی خبر
ٹیم کی قیادت سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کپتان شاداب خان نے اللہ کا شکر اداکیا ہے ان کا کہنا ہے کہ ” قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرنا کسی بھی پاکستانی کا خواب ہے۔ اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے۔”
A dream for any Pakistani to captain the national cricket team. Can’t thank Allah enough. Really excited to lead this young team, loads of talent. We will try to play aggressive and progressive cricket. Remember to back the youngsters, they are our future. #PakistanZindabad pic.twitter.com/UZPPuGLXZF
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) March 22, 2023
اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے شاداب خان نے مزید لکھا ہے کہ "اس نوجوان ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، بہت زیادہ ٹیلنٹ۔ ہم جارحانہ اور جدید انداز سے کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہمیں نوجوانوں کی پشت پناہی کرنا نہیں بھولنا چاہیے، وہ ہمارا مستقبل ہیں۔”
اپنے پیغام کے آخری میں شاداب خان نے "پاکستان زندہ باد” کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ہے۔